بلوچ یکجہتی کمیٹی پر دہشت گرد سپورٹ نیٹ ورک چلانے کا الزام

01:25 PM, 11 Jan, 2026

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ مسلح علیحدگی پسند تنظیموں، خاص طور پر فتنہ الہندوستان کے لیے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر کام کر رہی ہے۔ یہ موقف 2025 سے سرکاری ریکارڈ میں شامل ہے اور شواہد سے بھی تصدیق شدہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2025 میں جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی حمایت کے لیے ایسے پراکسی نیٹ ورک کے ذریعے منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بی وائی سی نے ماہرنگ بلوچ کی قیادت میں ہسپتالوں سے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی تحویل میں لینے کی کوشش کی، جسے ذرائع ابلاغ نے بھی رپورٹ کیا اور قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کو فوری طور پر “لاپتہ افراد” کے بیانیے میں شامل کر کے حقائق اور شناخت منظر عام پر آنے سے پہلے ہی متاثرہ ہونے کا تاثر دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں