ملک کے مختلف علاقوں میں سردی اور دھند، بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

12:18 PM, 11 Jan, 2026

لاہور :محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق آج زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد و گرد و نواح میں  سرد اور خشک موسم، مری اور گلیات میں شدید سردی اور کہرا پڑنے کا امکان  ہے جبکہ  پنجاب کے  زیادہ تر اضلاع میں سرد اور خشک موسم ہے۔
بلوچستان کے  شمالی اضلاع میں شدید سردی، جنوب مغربی اضلاع میں ہلکی بارش (جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں)۔سندھ میں  سرد اور خشک موسم، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈو جام اور موہنجوداڑو میں دھند کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا میں  سردی، پہاڑی علاقوں میں شدید ٹھنڈ، پشاور، مردان، نوشہرہ، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دھند ہے۔

سندھ میں سردی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں ممکنہ تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے، اور شہریوں کو سرد موسم اور دھند میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں