پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کر لیا

11:41 AM, 11 Jan, 2026

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی جلد ہی اس آکشن کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کرے گا۔

پی سی بی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ملتان سلطانز سیزن 11 میں خود چلائیں گی، لیکن اب یہ ٹیم بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔

یہ اقدام پی ایس ایل میں ٹیم کی ملکیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں