پاکستان کی سفارت کاری ایران کشیدگی میں عالمی توجہ کا محور

10:31 AM, 11 Jan, 2026


امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے ایران میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے مؤثر سفارت کاری کی ہے اور اس کی اہمیت عالمی سطح پر تسلیم کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف وینزویلا طرزِ عمل ناکام ہوگا اور جنوبی ایشیا میں ایک سنگین کثیرالجہتی بحران پیدا کر سکتا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان، امریکہ کا اہم شراکت دار ضرور ہے، لیکن ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا حامی نہیں۔ پاکستان کے نزدیک تشدد کے ذریعے رجیم چینج علاقائی انتشار اور عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں