ایران میں مظاہرے، ہلاکتیں اور بڑے پیمانے پر تباہی

10:15 AM, 11 Jan, 2026

تہران:ایران میں مظاہرے 15 ویں روز میں داخل ہو گئے ہیں اور ملک کے 100 سے زائد شہروں میں جاری ہیں، جن میں تہران، تبریز، اصفہان اور مشہد شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے گاڑیاں، بینک، سرکاری عمارتیں اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی ہے۔ کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کے دوران مساجد اور ہسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق جھڑپوں میں اب تک کم از کم 217 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے 26 بینک، 25 مساجد، 2 ہسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ کئی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے، جس سے معلومات کے بہاؤ میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں اور مظاہروں کی کوریج محدود ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں