نیویارک/اسلام آباد: عالمی امور پر نظر رکھنے والے معروف جریدے "یوریشیا ریویو" نے پاکستان کی افغان پالیسی اور سرحدی انتظام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ کے سخت اقدامات دہشت گردی کے خلاف 'بقا کی جنگ' ہیں۔
رپورٹ میں افغان طالبان کی موجودہ حکومت کو ان کے رویے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق افغان انتظامیہ کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو عالمی سطح پر تنہا اور داخلی طور پر کمزور کر دیا ہے۔افغانستان سے ہونے والی دراندازی صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ اب اس کے اثرات ایران اور تاجکستان تک پھیل چکے ہیں، جو پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
عالمی ماہرین نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے درج ذیل نکات پر زور دیا ہے۔ کسی بھی ریاست کے لیے اپنے شہریوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہوتی ہے، اور سرحدی بندش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔پاکستان نے عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کابل کے ساتھ تعلقات میں واحد رکاوٹ دہشت گرد گروہوں کو ملنے والی مبینہ پناہ گاہیں ہیں۔
سرحدی بندش: 'تجارت نہیں، بقا کا مسئلہ'،عالمی جریدے کا پاکستان کے موقف کی تائید میں اہم بیان
02:55 PM, 11 Feb, 2026