خواجہ آصف کا محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل

01:31 PM, 11 Feb, 2026

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان پر سخت تنقید کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اچکزئی کا یہ کہنا کہ "پاکستان کی فوج صرف چار ضلعوں کی فوج ہے" ایک غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ قبول بیان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی جیسے سینئر سیاستدان سے ایسے بیانات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نہ کسی صوبے کی ہے اور نہ ہی کسی ضلع کی، یہ پورے ملک کی فوج ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کے ہزاروں جوانوں کی قربانیاں ہماری آزادی اور امن کے لیے ہیں، اور سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مفادات کے بجائے فوج کی قربانیوں کا احترام کریں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 200 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں، لیکن فوج کبھی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں فرقہ واریت اور صوبائیت کو ہوا دینے کی کوششیں کی گئی ہیں، لیکن فوج نے ہمیشہ ان سب سے بے پرواہ ہو کر اپنے فرض کو ادا کیا۔ انہوں نے محمود اچکزئی کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان کے اعداد و شمار کو غلط ثابت کر سکتا ہے تو وہ سامنے آئے۔

مزیدخبریں