اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم 15 سے 16 فروری کو آسٹریلیا کے شہر ویانا جائیں گے، جہاں وہ آسٹرین قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ویانا کے دورے کے بعد، وزیراعظم 2 دن کے لیے لندن جائیں گے، پھر 18 فروری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ واشنگٹن میں 19 فروری کو وہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے، اور 20 فروری کو امریکی صدر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا، جس میں حکومتی افسران شامل ہوں گے۔