ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

11:08 AM, 11 Feb, 2026

احمدآباد : ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ افغانستان کے خلاف جاری ہے۔ یہ میچ بھارت کے احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہمیں جیتنے کے لیے سب کو مل کر محنت کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں بیٹنگ اور مڈل اوورز میں باؤلنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ راشد خان نے یہ بھی بتایا کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور ضیاءالرحمان کی جگہ نور احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان مارکرام نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ کرتے، لیکن اب ہمارا مقصد اچھے رنز بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کوربن بوش کی جگہ جارج لنڈے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں