پی ایس ایل کا پہلا پلیئرز آکشن آج ہوگا

10:41 AM, 11 Feb, 2026

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ آکشن کی تقریب صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی، جس میں پی ایس ایل کی تمام 8 فرنچائزز اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ ہر ٹیم آکشن کے ذریعے 16 سے 21 کھلاڑیوں کا سکواڈ تشکیل دے سکے گی۔

اس آکشن میں 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، اور پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ یہ آکشن لیگ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے، جہاں ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے آخری فیصلہ کریں گی۔
 

مزیدخبریں