جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

11:22 AM, 11 Feb, 2026

پوچیفسٹروم : پوچیفسٹروم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، جس میں کپتان فاطمہ ثناء کی 90 رنز کی شاندار اننگز اہم ثابت ہوئی۔ فاطمہ نے 41 گیندوں پر یہ رنز بنائے اور ٹیم کو ایک مضبوط مجموعہ دیا۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لاورز والوارٹ نے 61 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اور ٹیم کو کامیابی تک پہنچایا۔ کیلا رینیکی کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔اب جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کے لیے اگلے میچز میں واپسی کی کوشش کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں