پشاور : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کی عیادت کی، جو فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ نے دونوں سپاہیوں کی حالت دریافت کی اور ان کے علاج کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ زخمی سپاہیوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔محسن نقوی نے دونوں سپاہیوں کے عزم اور جذبے کی تعریف کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔