کینیڈا کے برٹش کولمبیا میں فائرنگ کا المناک واقعہ، 10 ہلاک، 27 زخمی

09:38 AM, 11 Feb, 2026

کولمبیا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ ایک سکول اور قریبی رہائشی علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، سکول میں چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں، ایک شخص ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو افراد اپنے گھروں سے مردہ پائے گئے۔ حملہ آور بھی سکول میں اپنے ہی لگائے گئے زخموں سے ہلاک پایا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں