تبت میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

07:08 PM, 11 Dec, 2025

تبت: تبت کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کے باعث قریبی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلے کے اچانک آنے سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی ٹیمیں بھیج دی ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزیدخبریں