کے پی میں گورنر راج کا اختیار موجود، لیکن مشاورت نہیں ہوئی، بلاول بھٹو

06:21 PM, 11 Dec, 2025

چنیوٹ : چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے دور حکومت اور کے پی میں سیاسی حالات پر سخت تنقید کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج کا آئینی اختیار موجود ہے، مگر اس پر ابھی تک کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی حریفوں کے گھروں کی خواتین کو بھی نشانہ بنایا اور طاقت کے نشے میں چور تھے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ فیض حمید کے خلاف فیصلے کو تاریخی قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی حکومت کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

مزیدخبریں