کراچی میں ڈرون نگرانی کے ذریعے ای چالان کا آغاز، شہریوں کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری لازمی

03:12 PM, 11 Dec, 2025

کراچی: شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کے فروغ کے لیے پاکستان میں پہلی بار فضائی ای چالان نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے صدر کے مختلف علاقوں میں خفیہ ڈرون گشت کے ذریعے نگرانی شروع کر دی ہے۔

پہلی کارروائی کے دوران زیب النساء اسٹریٹ پر دو گاڑیوں کو پکڑا گیا اور مالکان پر 10,000 روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ اگر جرمانہ 14 دن کے اندر ادا کیا گیا تو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم ڈرون کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرے گی اور جان بوجھ کر غلط پارکنگ کرنے والے شہریوں کو فوری ای چالان جاری کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور بڑھانا اور شہر میں پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ ڈرون کی مدد سے فوری کارروائی ممکن ہوگی اور شہری قانون کی خلاف ورزی سے پہلے خبردار ہوں گے، جس سے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط میں واضح بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں