لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد اب نیویارک میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، نیویارک میں یہ روڈ شو 13 دسمبر کو منعقد ہوگا، جس میں قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا شرکت کریں گے۔
اس روڈ شو میں شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد، اور فہیم اشرف جیسے نامور کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔ اس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ لیگ کو عالمی سطح پر مزید پذیرائی حاصل ہو اور اس میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو۔