وادی کاغان کے گاؤں جرید میں آتشزدگی، 7 مکانات جل کر راکھ

10:39 AM, 11 Dec, 2025

وادی کاغان: وادی کاغان کے گاؤں جرید میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے لگی آگ نے 7 رہائشی مکانات کو مکمل طور پر جلا کر راکھ میں تبدیل کر دیا۔ بالا کوٹ کے مقامی افراد کے مطابق، آتشزدگی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ان گھروں کو بچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن شدید دھواں اور آگ کی شدت کی وجہ سے صورتحال قابو سے باہر ہو گئی، جس کے باعث نقصان کا حجم مزید بڑھ گیا۔ متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی اور دیگر قیمتی سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے، جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔

مزیدخبریں