اسحاق ڈار کا انڈونیشین ہم منصب سے رابطہ ،پاکستان، انڈونیشیا کا دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

09:52 PM, 11 Aug, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال، امریکا ایران رابطوں اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انڈونیشین وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مزیدخبریں