راولپنڈی :مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک

08:36 PM, 11 Aug, 2026

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے مال روڈ پر فائرنگ کرنے والے مسلح ملزم کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق محمد حسین پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم رکن تھا اور پارٹی کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے پی ٹی آئی کا پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کے ممکنہ ساتھیوں اور رابطوں سے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں