پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

06:11 PM, 11 Aug, 2026

راولپنڈی:پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی

مزیدخبریں