پی ٹی آئی تشدد اور انتشار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عطاء تارڑ

05:11 PM, 11 Aug, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست تشدد اور انتشار کے گرد گھومتی ہے، اس کے احتجاج کبھی بھی مکمل طور پر پرامن نہیں رہے۔ راولپنڈی مال روڈ پر پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح ہو کر احتجاج کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی فائرنگ واقعے نے پی ٹی آئی کے عزائم پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کی آڑ میں ملک میں انارکی پھیلانا، امن و امان کو نقصان پہنچانا اور ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں