سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کرگیا

05:27 PM, 11 Aug, 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی زرد دھات کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 2058 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے مقرر ہوگئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں