تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات سمیت امریکہ، ایران مذاکراتی عمل، علاقائی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔