ورلڈکپ 2027، ویسٹ انڈیز جگہ بنانے میں ناکام,کوالیفائر مرحلہ کھیلنا ہوگا

03:09 PM, 11 Aug, 2026

ٹرینیڈاڈ : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، جس کے بعد اسے مسلسل دوسری مرتبہ کوالیفائر مقابلوں میں شرکت کرنا پڑے گی۔

ویسٹ انڈیز اس وقت رینکنگ میں 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارت کے خلاف باقی دو ون ڈے میچز جیتنے کے باوجود ٹیم براہ راست ورلڈکپ میں جگہ نہیں بنا سکے گی۔

ٹیم کو فروری میں ہونے والے کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی، جہاں کامیاب ٹیم ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں پہنچے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز 2023 کے ورلڈکپ میں بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا تھا۔

مزیدخبریں