ماہین صدیقی کا گلوکاری کی دنیا میں پہلا قدم

02:43 PM, 11 Aug, 2026

لاہور : اداکارہ ماہین صدیقی نے ڈرامہ ’درِ نجات‘ کے او ایس ٹی ’میں تیرے سے‘ کے ذریعے گلوکاری میں بھی قسمت آزما لی۔

گلوکاری کے اپنے پہلے تجربے پر ماہین صدیقی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور اس سفر میں ان کا ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے شوہر شہریار منور کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد اور حوصلہ افزائی نے انہیں یہ نیا قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔

ماہین صدیقی کی آواز میں پیش کیے گئے گانے کو مداحوں کی جانب سے اچھا ردعمل مل رہا ہے، جبکہ شوبز شخصیات نے بھی جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگی میں حوصلہ افزائی کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں