پانچ ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی

10:25 AM, 11 Aug, 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے ملک کی پانچ ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کو مستقل ججز کے طور پر توثیق کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

ججز کی تقرری اور توثیق سے متعلق منظوری آئینی طریقہ کار کے تحت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں