’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں کیپٹن امریکا کو سخت چیلنجز درپیش ہوں گے، کرس ایونز

02:08 PM, 11 Aug, 2026

ممبئی : ہالی ووڈ سٹار کرس ایونز نے ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں سٹیو راجرز المعروف کیپٹن امریکا کی واپسی سے متعلق اہم باتیں بتائی ہیں۔

کرس ایونز نے 2011 میں ’کیپٹن امریکا: دی فرسٹ ایونجر‘ سے یہ کردار شروع کیا تھا اور ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کے بعد اسے الوداع کہہ دیا تھا، تاہم ’ڈومز ڈے‘ کی کہانی نے انہیں دوبارہ مارول کا حصہ بننے پر آمادہ کیا۔

فین ایکسپو بوسٹن میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ روسو برادرز کو سٹیو راجرز کو مشکل حالات میں ڈالنا پسند ہے، کیونکہ ان کے نزدیک حقیقی ہیرو وہ ہے جو بار بار مشکلات کے باوجود دوبارہ کھڑا ہو جائے۔

ایونز کے مطابق نئی فلم میں کیپٹن امریکا کو پہلے سے بھی زیادہ سخت آزمائشوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور کرس ہیمسورتھ بھی شامل ہیں، جبکہ فلم 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں