لاہور : پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس میں قوم کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منانے کا پیغام دیا گیا ہے۔
ٹیزر کے ذریعے شہریوں کو سبز ہلالی پرچم تھام کر جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت اور وطن سے اپنی وابستگی کا اظہار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ شبِ آزادی کو یادگار بنانے کے لیے عوام بڑی تعداد میں قومی پرچم لہرائیں اور مختلف تقریبات کا حصہ بنیں۔
عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ یادگارِ فتح پر منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوکر یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کریں۔
ٹیزر میں قوم کو اتحاد، یکجہتی اور وطن سے محبت کا پیغام دیتے ہوئے ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے نعرے کے ساتھ 79واں جشنِ آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کی اپیل کی گئی ہے۔