مظفر آباد،باغ کی 4 نشستوں پر نتائج آنا شروع

09:40 AM, 11 Aug, 2026

مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کی چار نشستوں کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل اے 14 باغ 1 کے تمام 214 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج میں ساجد اقبال نے 40 ہزار 702 جبکہ سردار عتیق احمد خان نے 19 ہزار 542 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 15 میں پیپلزپارٹی، جبکہ ایل اے 16 اور ایل اے 17 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ابتدائی نتائج میں آگے ہیں۔ دیگر نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں