شان مسعود انجری کے باعث ٹریننگ سے محروم، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک

08:16 AM, 11 Aug, 2026

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود انگلی کی انجری کے باعث قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے دور رہے، جس کے بعد چار روزہ پریکٹس میچ میں ان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کی انگلی میں فریکچر ہے اور اسی وجہ سے وہ لندن میں قومی ٹیم کے پہلے ٹریننگ سیشن کا حصہ نہیں بن سکے۔ ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ کل لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد موصول ہونے والی رپورٹ ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل کے سامنے پیش کی جائے گی۔ شان مسعود کی فٹنس اور انجری کی نوعیت کا جائزہ لینے کے بعد پریکٹس میچ میں ان کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

فی الحال شان مسعود کے چار روزہ میچ میں ایکشن میں آنے کے امکانات کم ہیں، تاہم ان کی حتمی دستیابی کا فیصلہ طبی معائنے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں