بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کا عالمی سطح پر ناطقہ بند، امریکا نے دہشتگرد قرار دے دیا

11:04 PM, 11 Aug, 2025

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، دونوں گروہ پاکستان اور خطے میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی مالی معاونت اور سرگرمیاں محدود کی جا سکیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دہشتگردی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

پاکستانی حکام نے امریکا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تائید ہے، جو بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو ملک دشمن  تنظیمیں قرار دیتا رہا ہے۔

مزیدخبریں