مری میں مسلم لیگ (ن) کے بڑے رہنماؤں کی اہم ملاقات

02:41 PM, 11 Aug, 2025

مری: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہم قومی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، پارٹی کی حکمت عملی اور کرپشن کے خلاف حالیہ اقدامات کے نتائج پر بات چیت ہوئی۔ اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

مزید برآں، مجوزہ قانون سازی اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے موضوع پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزیدخبریں