موٹروے پولیس کی نئی ہدایت: پبلک ٹرانسپورٹ میں تمام مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹ لازمی

03:06 PM, 11 Aug, 2025

لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق بسوں، کوچز اور دیگر مسافربردار گاڑیوں میں ڈرائیور، عملہ اور تمام مسافروں کو سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنانا ہوگا۔

موٹروے پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ صرف حادثے کی صورت میں تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ جھٹکے یا گاڑی الٹنے کی صورت میں سنگین چوٹوں سے بھی بچاتی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں