بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 21 واں کانووکیشن، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک

01:19 PM, 11 Aug, 2025

کراچی : کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے بھی عطا کیے۔

اپنے خطاب میں نیول چیف نے طلبہ کو محنت، ایمانداری اور سچائی کو زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی اور کہا کہ کامیابی کا راز انہی اصولوں میں چھپا ہے۔

تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کے والدین، اساتذہ، یونیورسٹی انتظامیہ اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی اور طلبہ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں