بہاولپور کے طلبہ و طالبات کا چولستان میں گرین پاکستان منصوبوں کا دورہ

12:36 PM, 11 Aug, 2025

چولستان : بہاولپور سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت چل رہے مختلف ماحول دوست منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کے علاقوں، جدید آبپاشی کے نظام اور دیگر ترقیاتی کاموں کا قریب سے جائزہ لیا۔

طلبہ نے ماہرین سے منصوبوں کے تکنیکی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے ان کی ماحولیاتی شعور میں اضافہ ہوا اور انہوں نے جانا کہ ماحول کی حفاظت اور پائیدار ترقی کتنی ضروری ہے۔

شرکاء نے آرمی اور حکومت کی جانب سے ایسے منصوبے شروع کرنے کو سراہا اور کہا کہ یہ نوجوانوں کو سیکھنے اور قومی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کا بہترین موقع ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ کوششیں ملک کو ایک سرسبز، صاف اور خوشحال پاکستان بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

مزیدخبریں