ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

09:29 AM, 11 Aug, 2025

ٹرینیڈاڈ : ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا، لیکن اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ صائم ایوب 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

16 اوورز کے بعد بارش نے میچ میں خلل ڈالا اور ایک گھنٹہ کھیل روکنا پڑا۔ بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا، اور اس دوران پاکستان کی تیسری وکٹ عبداللہ شفیق کی گری، جو 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی اننگز میں کپتان محمد رضوان 16، حسین طلعت 31 اور سلمان آغا 9 رنز کے ساتھ اسکور میں شامل ہوئے، اور 33.5 اوورز کے بعد پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لئے۔ دوبارہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

پاکستان نے 171 رنز کا مجموعہ بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 181 رنز کا ہدف دیا، جو 35 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے اس ہدف کو 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شرفین ردر فورڈ نے 45، شائے ہوپ نے 32، اور روسٹن چیز نے 49 رنز بنائے، جس سے ویسٹ انڈیز کو کامیابی حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ لی۔سیریز کا فیصلہ کن میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں