اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں تیز، مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان: امریکی میڈیا

10:32 PM, 11 Apr, 2026

واشنگٹن / اسلام آباد: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا سلسلہ آج رات تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ یہ بات چیت کل اتوار تک بھی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سی این این نے پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ان مذاکرات کے جاری رہنے کی مدت میں توسیع ممکن ہے اور فریقین مزید نشستوں پر بھی آمادہ ہو سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان بطور ثالث اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کو ایک ہی میز پر لانے میں سہولت کاری انجام دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ 47 برسوں سے کشیدہ تعلقات رہے ہیں، اور ایسے پیچیدہ سفارتی معاملات اکثر مختصر وقت میں مکمل نہیں ہوتے۔

ان کے مطابق دونوں فریق نہ صرف مذاکراتی عمل میں شریک ہیں بلکہ اپنی اپنی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں تاکہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل مشاورت مکمل کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر ان مذاکرات کا دورانیہ 10 اپریل تک متوقع تھا، تاہم اگر پیش رفت مثبت رہی تو یہ بات چیت کل تک بھی بڑھ سکتی ہے۔

مزیدخبریں