اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے اسلام آباد میں جاری اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران مستقل اور نتیجہ خیز بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی رابطہ ناگزیر ہے۔
دونوں ممالک کے نمائندوں نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام معاشی تعاون، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے بنیادی ستون ہیں۔
بات چیت میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اختلافات کے حل اور علاقائی امن کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مکالمہ ہی مؤثر اور قابلِ عمل راستہ ہے۔