احمد رشدی کی 43ویں برسی، شائقین نے خراجِ عقیدت پیش کیا

06:50 PM, 11 Apr, 2026

معروف پلے بیک گلوکار احمد رشدی کو ان کی 43ویں برسی کے موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا گیا۔

احمد رشدی نے اپنی سریلی اور دلکش آواز کے ذریعے فلمی دنیا میں ایک منفرد پہچان حاصل کی۔ انہوں نے مختلف زبانوں میں بے شمار فلمی نغمات پیش کیے جنہوں نے موسیقی کے شائقین کے دل جیت لیے۔

ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں پاکستانی فلمی موسیقی کے سنہرے دور کے اہم فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

احمد رشدی 1983 میں کراچی میں وفات پا گئے تھے، تاہم ان کی آواز اور گیت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں