سفارتی بریک تھرو: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے بڑے مذاکرات کا آغاز

03:29 PM, 11 Apr, 2026

اسلام آباد:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی سفارت کاری کا بڑا مرکز سج گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کی خاص بات امریکی وفد میں شامل اہم شخصیات تھیں، جن میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق مشیر جیرڈ کشنر شامل تھے۔ پاکستانی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی موجود تھے۔
مذاکرات کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں وفود کے تعمیری رویے کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور اس سے پاک امریکہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری (Facilitation) کا اپنا مخلصانہ کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے کے پیچیدہ مسائل کا حل صرف بامقصد اور تعمیری بات چیت میں ہی پنہاں ہے۔ سیاسی ماہرین اس ملاقات کو جنوبی ایشیا کی جیو-پولیٹیکل صورتحال میں ایک بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں