پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور کے خلاف کامیاب بولنگ سپیل، ہدف 140

10:23 PM, 11 Apr, 2025

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن غیرمؤثر نظر آئی۔

میچ کے دوران سکندر رضا نے 23 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کیا۔ ڈیرل مچل 13 اور محمد نعیم 8 رنز بنا سکے۔ جبکہ اوپنر فخر زمان صرف ایک رن کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے اور سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی صرف دو رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

میچ کی شروعات میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔ کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ پہلا میچ ہے، اس لیے وکٹ کے رویے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم متوازن ہے اور بیٹنگ لائن مضبوط ہونے سے دباؤ کم محسوس ہوتا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں شامل غیرملکی کھلاڑی ٹیم کی طاقت میں اضافہ کریں گے اور پی ایس ایل ٹائٹل جیتنا ہمیشہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس ہدف کو حاصل کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔

مزیدخبریں