پبلک اور پرائیویٹ اداروں میں امتیاز ختم کیا جائے: صدر پامی ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان

08:02 PM, 11 Apr, 2025

لاہور: ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پامی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی تبھی ممکن ہے جب پرائیویٹ سیکٹر کو بھی برابر کا شریک سمجھا جائے۔

انہوں نے کہاہمیں سوتیلی ماں جیسا نہیں بلکہ اپنوں جیسا سلوک دیا جائے، کیونکہ ہم بھی اس ملک کی ترقی کے سفر میں شریک ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرحمان نے نشاندہی کی کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 10 مرتبہ داخلے کی فہرستیں جاری ہو چکی ہیں، مگر اب بھی سیٹیں خالی ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ اگر حکومت سرکاری اداروں کے برابر یا آدھی امداد دے، تو پرائیویٹ سیکٹر مفت تعلیم کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پبلک اور پرائیویٹ اداروں میں امتیاز ختم کیا جائے تو صحت اور تعلیم جیسے شعبے غیر معمولی ترقی کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں