کراچی: ملک میں پانی کی تقسیم کے حساس مسئلے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے حالیہ بیان پر پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے ڈالا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی آئینی اور پارلیمانی کارروائیوں سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے واضح طور پر اسمبلی میں کینالز کی مخالفت کی
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان اس تنازع نے مستقبل میں مزید اختلافات کی راہ ہموار کر دی ہے۔