شفیق آباد میں خواتین کو لوٹنے والا سنیچر گینگ گرفتار

07:36 PM, 11 Apr, 2025

لاہور: شاپنگ کے بعد گھر لوٹتی خواتین کو اپنا آسان شکار بنانے والے سنیچر گینگ کا آخرکار شفیق آباد پولیس نے سراغ لگا لیا۔ گینگ کے دو اہم کارندے مرزا سید اور غلام نبی گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ مختلف علاقوں میں خواتین کا تعاقب کرتا اور موقع ملتے ہی زبردستی ان کے پرس، موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتا۔ وارداتوں کے دوران خوفزدہ شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اور لاہور میں موجود دیگر جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھی بھرپور ایکشن جاری ہے۔

پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مزیدخبریں