پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

06:33 PM, 11 Apr, 2025

لاہور :پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی نے احسان اللہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ احسان اللہ زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

زلمی کے کوچ محمد اکرم نے کہا کہ احسان اللہ گزشتہ دو مہینوں سے ہماری ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں، اور ان کی کرکٹ میں مہارت پاکستان کے لیے اہم ہے۔ "ہم ان کی مکمل حمایت کریں گے اور ان کی کامیابی کے لیے کام کریں گے"، انہوں نے مزید کہا۔

انہوں نے بتایا کہ احسان اللہ کو سپلیمینٹری پک کے ذریعے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں