پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اہم معاہدے، تعلقات میں نئی پیش رفت

04:07 PM, 11 Apr, 2025

منسک :پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے کئی اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکاشینکو شریک ہوئے۔

معاہدوں میں پولیس اور سکیورٹی تعاون، دفاعی پیداوار، ڈاک کے شعبے، اور کاروباری اداروں کے درمیان شراکت شامل ہے۔ ایف ڈبلیو او نے بھی بیلاروسی کمپنیوں سے تعاون کی یادداشتیں طے کی ہیں۔

صدر بیلاروس نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو "انتہائی اہم" قرار دیا جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ بیلاروس میں سرمایہ کاری اور ترقی کے بڑے مواقع ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت کے  مزید فروغ پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں