بھارت اور نیپال میں طوفانی موسم، 100 سے زیادہ افراد جاں بحق

03:44 PM, 11 Apr, 2025

لکھنؤ/کھٹمنڈو: بھارت اور نیپال میں طوفانی موسم اور شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ بدھ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور مزید خراب موسم کی پیش گوئی  ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے خبردار کیا تھا کہ مشرقی اور وسطی بھارت میں بارشیں اور طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں، جب کہ مغربی بھارت میں شدید گرمی بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ بہار میں 64 افراد اور اترپردیش میں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

نیپال میں بھی آسمانی بجلی اور تیز بارشوں کی وجہ سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے اس نقصان کا تخمینہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھارت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں ہفتے تک مزید بارشیں اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس سال مون سون کی آمد میں تاخیر ہو سکتی ہے، اور اپریل کے مہینے کو غیر معمولی گرم قرار دیا گیا ہے، جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں