پاکستان میں کرپٹو کا قانون جلد آ رہا ہے؟ عدالت نے حکومت کو 2 ماہ کی مہلت دے دی

03:16 PM, 11 Apr, 2025

پشاور: کرپٹو کرنسی کے شوقین پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر! پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی پر قانون سازی جلد مکمل کرے  اور اس کے لیے دو ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے۔

یہ حکم اس وقت سامنے آیا جب عدالت میں کرپٹو اور ڈیجیٹل فاریکس کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ حکومت نے مزید وقت مانگا، لیکن عدالت نے کہا: "بس، اب دو ماہ میں سب کچھ تیار کرو اور رپورٹ پیش کرو۔"

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو پلیٹ فارم بائنانس کے بانی سی زیڈ اب پاکستان کرپٹو کونسل کے مشیر بن چکے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں پاکستان ڈیجیٹل مائننگ اور بلاک چین کی دنیا میں قدم بڑھا رہا ہے۔

کرپٹو کونسل کے مطابق، ملک میں تقریباً 2 کروڑ افراد کرپٹو میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اربوں ڈالر کی ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ اگر قانون سازی مکمل ہو جائے، تو حکومت کو اس سے بھاری ریونیو بھی حاصل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں