پشاور زلمی نے جنّت مرزا کو سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

02:48 PM, 11 Apr, 2025

پشاور : پاکستان سپر لیگ کی مقبول ٹیم پشاور زلمی نے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کی مشہور اسٹار جنّت مرزا کو اپنی سوشل میڈیا ایمبیسیڈر بنا لیا ہے۔ اس کا اعلان ٹیم نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا۔

جنّت مرزا پی ایس ایل 10 کے دوران پشاور زلمی کی ڈیجیٹل مہم کا حصہ ہوں گی اور آن لائن تشہیر میں ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔ وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا شخصیات میں شامل ہیں، اور نوجوانوں میں خاصی مقبول ہیں۔

زلمی کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد نوجوان فینز سے ٹیم کا تعلق مزید مضبوط بنانا اور سوشل میڈیا پر موجودگی کو بہتر بنانا ہے۔ یاد رہے، پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی ہیں، جو کئی سیزنز سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں۔

مزیدخبریں